امام الحق کی دلہن انمول کے فنکشنز پر پہنے گئے جوڑوں کی کیا قیمت تھی؟
- 27, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستانی کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات زوروں پر ہیں کیونکہ جمعرات کی شام لاہور میں قوالی کی رات ہوئی، جس سے ان کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوا۔ اس کے بعد اتوار کے روز ان کے ولیمے کی تقریب بھی منعقد ہو گئی جو سوشل میڈیا میں وائرل ہے۔
27 سالہ نوجوان ناروے سے تعلق رکھنے والے انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جو حال ہی میں اسکینڈینیوین ملک میں مہندی کی تقریب کے بعد منظر عام پر آئے تھے۔لاہور میں ہونے والے ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اور ان میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم، جو امام کے بہترین دوست ہیں، کو حاضری میں دکھایا۔
اس موقع پر بابر کے ساتھ پاکستانی کرکٹرز عثمان قادر، سرفراز احمد، کامران اکمل اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی موجود تھے۔دریں اثنا، دلہن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دولہا کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔ان کی مہندی ناروے میں ہوئی اور انمول نے ایچ ایس وائے کا جوڑا پہنا ہوا تھا۔ اس جوڑے کی قیمت 15 لاکھ، ۵۰ ہزار روپے تھی۔
اور قوالی نائٹ لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔ جس کی قیمت آٹھ لاکھ 50 ہزار روپے تھی۔ انمول نے جو جوڑا ولیمے میں پہنا تھا، وہ "لاجوتی" برینڈ کا تھا، جس کی قیمت 17 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
تبصرے