سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی وڈیو نے کوہستان کی لڑکی کی جان لے لی
- 28, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان کے گاؤں دییہ شموٹ شریال میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو ایک لڑکی کی جان لے گئی کے پی کے پولیس کے مطابق چار روز قبل دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں بظاہر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کسی نے لڑکے اور لڑکیوں کی تصویریں ایڈیٹ کرکے وڈیوز بنائی تھیں جو کہ جعلی تھیں ڈی آئی جی اعجاز خان کے مطابق مذکورہ تصاویر اور وڈیوز کا فوینزک جائزہ لیا جاۓ گا ۔
لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ جیسے ہی یہ وڈیو اور تصاویر منظر عام پر آئیں تو ایک لڑکی کے اہلخانہ نے باہم مشاورت اور جرگے کی راۓ سے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے قتل کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر وڈیو میں وائرل ہونے والی دوسری لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا اورمجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا بعد میں اس لڑکی کے والدین نے اس لڑکی کی حفاظت کی ضمانت دی تو اسے اس کے والدین کے ساتھ بھیج دیا گیا وڈیو میں نظر آنے والا لڑکا تاحال روپوش ہے پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور قتل کی تحقیقات جاری ہیں ۔
تبصرے