اعظم پر جرمانہ؛ شائقین کرکٹ نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اعظم پر جرمانہ

نیوزٹوڈے:   نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران بلے پر فلسطینی جھنڈا لگانے والا بیٹر اعظم خان پر پی سی بی کے جرمانے نے ان کے فینز کو طیش دلادیا۔ نہ صرف کرکٹ کے شائقین بلکہ پاکستانی اداکار بھی میدان میں آگئے۔ کچھ روز پہلے، کراچی میں ہونے والے t20 میچ میں کھلاڑی اعظم خان نے فلسطین کے حق کی آواز اٹھانے کے لیے اپنے بلے میں اس کا لوگو لگا دیا،

جس کے بعد پی سی بی نے ان کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کرکٹر پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ کرکٹ کے مداحوں نے ان کو نشانہ بناتے ہوئے ، اعظم خان پر جرمانے کی شدید مذمت کیں اور کچھ صارفین نے ذکا اشرف کی برطرفی کی حمایت بی کیں۔ اعظم خان نے ابتدائی دو میچوں میں بھی یہی بیٹ کا استعمال کیا تھا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+