کیا مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بن سکتی ہے؟
- 28, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: اگر مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو پنجاب میں وزیر اعلی کی سیٹ مریم نواز کو ملے گی؟ اگر ایسا ہوا تو اس میں حیرانی کی بات نہیں ہے ، کیو نکہ یہ وہی عہدہ ہے جس میں سب سے پہلے شریف خاندان میں سے نواز شریف اقتدار میں آئے تھے۔ 1985 سے لے کر 1990 کے دوران وہ دو بار وزیر اعلی رہے اور جب انہوں نے وزیر اعظم کی کرسی سھنبالی تو یہ عہدہ شہباز شریف کو دے دیا۔ لیکن اس میں کوئی شک کی بات نہیں کہ شہباز شریف نے بہت سے ترقیاتی منصوبوں پا کام کیا ہے۔ اس کے بعد شہباز شریف کا وزیر اعظم کی کرسی سھنبالنے کے بعد حمزہ شہباز کو ہی پنجاب کے وزیر اعلی کی کرسی دی گئی جو اس بات کی واضح مثال ہے کہ اگر ن لیگ دوبارہ جیتے گی تو مریم کو ہی پنجاب کی حکومت ملے گی۔
ایک سروے کے مطابق، ن لیگ کو یہ یقین ہے کہ اس بار بھی میاں نواز شریف ہی پانچویں مرتبہ وزیر اعظم بنے گے۔ یہی نہیں اور پنجاب میں بھی ن لیگ کی حکومت ہو گی۔مریم نواز کے چانسز اس لیے زیادہ ہے کیو نکہ جس طرح انہوں نے اپنی پارٹ کو فعال رکھا ہے ، اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ یہی وزیر اعلی بنے گی۔ اگر ایسا ہوا تو ایسا پہلی بار ہو گا کہ وزیر اعلی کا پنجاب کا عہدہ ن لیگ کی جانب سے پہلی مرتبہ کسی خاتون کو ملے گا۔
تبصرے