عمران خان اور بشری بی بی کی شادی سے متعلق مفتی سعید کے بیانات قلمبند

عمران خان اور بشری بی بی

نیوز ٹوڈے:   چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشرٰی بی بی کے نکاح کے خلاف دائر کیے گۓ نکاح کیس کی سماعت کے دوران نکاح کے دو مرکزی کرداروں نے نکاح عدت میں ہونے کی گواہی دے دی ہے ان کرداروں میں نکاح خواں مفتی سعید اور عون چوہدری شامل ہیں جن کا بیان عدالت نے قلمبند کر لیا عون چوہدری نے دوران عدت نکاح سے متعلق بیان دیا کہ پہلا نکاح دوران عدت ہونے کا بشرٰی بی بی اور عمران خان دونوں کو معلوم تھالیکن یہ نکاح ایک پیشن گوئی کے زیر اثر تھا انہوں نےکہا کہ عمران خان نے 31 دسمبر 2017 کو کہا تھا کہ یکم جنوری 2018 کو بشرٰی بی بی سے نکاح لازمی کرنا ہےاگر ان سے نکاح ہو گیا تو میں وزیر اعظم بن جاؤں گا ۔

عون چوہدری کا کہنا ہے کہ فروری 2018 میں دوبارہ نکاح پڑھوایا گیا انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری اور میں دونوں اس نکاح کے گواہ تھے نکاح خواں مفتی سعید نے کہا کہ جنوری 2018 کو چیئر مین پی ٹی آئی نے ان سے رابطہ کیا کہ انہیں بشرٰی بی بی سے نکاح کرنا ہے فروری 2018 میں چیئر مین پی ٹی آئی نے دوبارہ نکاح کیا عون چوہدری اور مفتی سعید نے اپنے بیانات میں یہ واضح نہیں کیا کہ جنوری 2018 میں نکاح ہوا یا صرف بات ہوئی 2 دسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران تیسرے گواہ محمد لطیف کا بیان لیا جاے گا جس کے بعد حقیقت سامنے آ جاۓ گی کہ کیا بشرٰی بی بی کا نکاح شرعی تھا یا غیر شرعی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+