کرنل (ر) اختر حسین پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی منیجر مقرر
- 29, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دسمبر 2023 سے جنوری 2024 تک آسٹریلیا کے آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلے گا، جس کے بعد 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں باکسنگ ڈے کا مقابلہ ہوگا۔ سڈنی 3 سے 7 جنوری 2024 تک آخری میچ کی میزبانی کرے گا۔ سکواڈ 30 نومبر کو لاہور سے روانہ ہونے والا ہے۔ٹیم مینجمنٹ: نوید اکرم چیمہ (ٹیم منیجر)، محمد حفیظ (ڈائریکٹر – پاکستان مینز کرکٹ ٹیم)، ایڈم ہولیوک (بیٹنگ کوچ)، سائمن گرانٹ ہیلموٹ (ہائی پرفارمنس کوچ)، عمر گل (فاسٹ بولنگ کوچ)، سعید اجمل (اسپن) بولنگ کوچ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، منصور رانا (اسسٹنٹ ٹیم منیجر)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ)، ڈریکس سائمن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ/ٹرینر)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، طلحہ اعجاز (ٹیم تجزیہ کار) ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) اختر حسین (سیکیورٹی منیجر)، رضا راشد کچلو (میڈیا منیجر)، عمار احسن (ویڈیو گرافر)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (ٹیم مساج)۔
آسٹریلیا ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی۔
تبصرے