یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا بڑے اضافے کا اعلان کر دیا گیا

نان اور روٹی کی قیمت

نیوزٹوڈے:   نان بائی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد اور راولپنڈی بھر میں یکم دسمبر سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں پانچ روپے کے اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق، روٹی کی قیمت 25 روپے کی جگہ 30 روپے تک کر دی گئی اور نان 30 روپے کی بجائے 35 روپے تک کر دیا گیا ہے۔

جبکہ تندوری پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت 50 روپے کی جگہ 60 روپے تک کر دی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر، آٹا، میدہ کی قیمت میں 600 سے 750 روپے تک بوری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کونسل میں اس کی درخواست دے دی ہے، 30 نومبر تک اس سمری کی منظوری ہو جائے گی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+