بشریٰ بی بی کی عمران خان کی بہنوں کے خلاف مبینہ آڈیو لیک

پاکستان تحریک انصاف

نیوزٹوڈے:   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کھل کر سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا اظہار کر رہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں کی شکایات اور دیگر چیزوں پر بات کر رہی ہیں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ زہر کے حوالے سے ایک لائن کا مسئلہ تھا۔ ‘میں نے اس پر زیادہ بحث کرنا مناسب نہیں سمجھا۔مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ لطیف کھوسہ ان کے تمام کیسز کریں گے۔لطیف کھوسہ نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ عمران کی بہن کہتی ہیں کہ بشریٰ بی بی نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔سردار لطیف کھوسہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ، یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان کا معاملہ ہے، جس نے بھی یہ ویڈیو لیک کی ہے، انہیں شرم آنے چاہیے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+