اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو یہ کام فوری کریں
- 30, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہے تو اسکو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔ گوگل کی طرف سے ایک رپورٹ شئیر کی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی نئی اپ ڈیٹ ،گوگل میں ایک بڑی خامی کو دور کرنے لیے کی گئی ہے۔ گوگل کی جانب سے اس سیکیورٹی کے حوالے سے زیادہ تفصیل شامل نہیں کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دنیا ببھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد گوگل کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟
عام طور پر گوگل خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے، لیکن اگر آپ کو معلوم نہیں کہ آپ کا براوزر اپ ڈیٹ ہو چکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور settings پر جائیں۔ وہاں پر about chrome میں جا کر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سے نیچے ہو گا۔ اس کے کروم کی طرف سے آپ کو بتایا جائے گا کہ براوزر اپ ٹو ڈیٹ ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس کے بعد اسکو ری لانچ کرے گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔
تبصرے