فیصل آباد ڈجکوٹ میں ایک شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرکے خود بھی خود کشی کر لی

 

    نیوز ٹوڈے : فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ایک شخص نے قرض کا بوجھ نہ سہتے ہوۓ اپنے ہاتھوں سے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا اور پھر خود زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان بھی لے لی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے سے ایک بزدل باپ نے اپنی تین معصوم بیٹیوں اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی مرنے والی تین بچیاں 11 سالہ زہرا فاطمہ ،16 سالہ ہبہ طاہر اور 18 سالہ رئیسہ طاہر شامل ہیں

   مرد کا نام طاہر اور بیوی کا نام ناہید ہےمرنے سے قبل طاہر نے ایک خط بھی لکھا جس میں لکھا تھا کہ وہ قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے اپنی بیٹیوں بیوی اور اپنی جان لے رہا ہے قاتل طاہر نے رات کے وقت اپنی بیوی اور بیٹیوں کو نیند کی گولیاں دے دیں اور پھر نیند کی حالت میں ان کے سروں پر ہتھوڑیاں مار کر انہیں قتل کر دیا طاہر 5 بیٹیوں اور 1 بیٹے کا باپ تھا اس کی 2 بیٹیاں جو بچ گئیں وہ رات کو پھوپھی کے گھر پر تھیں اس لیے وہ بچ گئیں طاہر نے بیٹے کی بیماری پر قرض لیا تھا جو وہ ادا نہ کر پایا تھا اور بیٹا بھی نہ بچ سکا تھا اس لیے طاہر کی زہنی حالت بھی مکمل درست نہیں تھی ایک گھر سے پامچ لاشیں ملنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+