پنجاب حکومت کا رکشہ بند کرنے کا فیصلہ
- 04, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پنجاب حکومت کا چنگچی رکشہ بند کرنے کا حتمی فیصلہ سامنے آگیا پنجاب کی نگران حکومت نے چنگچی رکشہ والوں کو 30 دن کی وارننگ دے دی پنجاب کی نگران حکومت نے غیر قانونی طور پر موٹر سائیکلیں اور لوڈر رکشہ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی ہے-
پنجاب کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظوری لیے بغیر تیار کیے گۓ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کر دیا جاۓ گا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی مرحلہ وار ہوگی پہلے پنجاب کے بڑے شہروں اور بعد میں چھوٹے شہروں اور دیہاتوں سے ان غیر قانونی رکشوں کو بند کیا جائے گا ۔
وسیم حسن
تبصرے