نرس نے جگر عطیہ کر کے بچے کی جان بچا لی

جگر عطیہ

نیوزٹوڈے:   سعودی عرب میں القطیب سینٹرل ہسپتال کی سعودی نرس زھرا نے بچے کی جان بچانے کے لیے جگر کا ایک حصہ عطیہ کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ، انہوں نے بتایا کہ اس بات پر یقین رکھتی ہو کہ اعضا کا عطیہ کم عمری میں ہی کرنا چاہیے ، انسان کو اس چیز کے لیے بوڑھے ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ کیو نکہ ایسی عمر میں اعضا کا عطیہ ناکام ہو جاتا ہے۔ نرس نے مزید بتایا کہا کہ عطیہ کرنے والا فیصلہ شروع میں مشکل لگا تاہم اس کا فیصلہ مکمل حساس کے ساتھ کیا، اس میں کسی مشاورت کی ضرورت نہیں پڑی۔ سعودی عرب نرس نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اعضا عطیہ کرنے کا رواج عام نہیں ہے اور حالانکہ صحت کی یقین دہانی کمیونٹی بھی کر رہی ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+