لاہور کے لاری اڈے کو ایئرپورٹ کی طرح تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاری اڈہ

نیوزٹوڈے:   پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاری اڈہ (بس سٹینڈ) کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بس اسٹینڈ جو کہ اس وقت قابل رحم حالت میں ہے کو 9 ارب روپے کے منصوبے کے تحت ائیرپورٹ طرز کے ٹرمینل میں تبدیل کیا جائے گا۔

جدید ٹرمینل بادامی باغ میں اسی مقام پر قائم کیا جائے گا جہاں لاری اڈا واقع ہے اور اس میں جدید سہولیات بشمول بس بے، ریسٹ رومز اور ویٹنگ ایریاز ہوں گے۔حکومت آئندہ بس ٹرمینل پر 46 کنال کے رقبے پر محیط ایک کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ بھی قائم کرے گی۔ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 4 ارب روپے لگایا گیا ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور رفیعہ حیدر نے متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں منصوبے پر عملدرآمد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+