پی ایس ایل سیزن 9 میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی سب سے زیادہ رجسٹریشن

پی ایس ایل

نیوزٹوڈے:    پی سی بی نے اپنے سیزن 9  کا آغاز کر دیا اور اس مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیزن 9 کے لیے ابھی تک 254 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔ ابھی تک آسٹیلیا میں سے کسی بڑے کھلاڑی نے رجسٹریشن نہیں کرائی۔ پلاٹینم کھلاڑیوں میں بیس کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے اور اب تک صرف انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی  سب سے زیادہ رجسٹریشن ہوئی ہے۔

انگلینٖڈ میں جیمی اوورٹن، ڈیوڈ ویلی، ڈیود ملان ، لوک ووڈ، ریس ٹاپلی ، اور سری لنکن کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت اللہ زازئی بھی پلاٹینم رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ نیپلا کے کھلاڑیوں نے بھی اس سیزن میں حصہ لیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہو  گی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+