ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھی اضافہ
- 05, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پنجاب صوبائی کابینہ نے ڈرائیوگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری کو کیا جائے گا۔ یکم جنوری سے لرنر کی فیس 1000 روپے تک کر دی جائےگی، ایل ٹی وی ، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرت صوبائی کابینہ کا 33 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرئیونگ لئسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری اور اس کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔
اجلاس میں سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس طلبا کیلئے ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی گئی طلبہ صرف ہائی گریڈ میرٹ سے لو گریٹ میرٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ٹرانسفر ہو سکیں گے۔
تبصرے