ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں شدید تکلیف کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف
- 05, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستانی نیورو سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی، جو کہ امریکہ میں اپنی 86 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں، کو دوران حراست دو مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ان کے وکیل نے انکشاف کیا۔وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستانی حکومت کو ان واقعات کا علم تھا، انہوں نے مزید کہا کہ صدیق نے انہیں خود اس کے بارے میں بتایا تھا۔ اسمتھ نے مزید انکشاف کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو افغانستان کی بگرام جیل میں بھی جبری تفتیش کی تکنیک کے تحت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پیر کو عافیہ صدیقی کی اپنی بہن فوزیہ سے 20 سال میں دوسری ملاقات فورٹ ورتھ، ٹیکساس کے جیل ہسپتال میں ہوئی۔دونوں بہنوں کے درمیان 40 منٹ سے زائد ملاقات جاری رہی جس میں سینیٹر طلحہ محمود اور عافیہ صدیقی کے وکیل بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فوزیہ نے 2 اور 3 دسمبر کو عافیہ صدیقی سے ملاقات کرنا تھی لیکن حکام نے دعویٰ کیا کہ وہ جیل کی چابی کھو چکی ہیں۔
تبصرے