پشاور ورسک روڈ پر دھماکہ ، 7 افراد زخمی

بارودی مواد

نیوز ٹوڈے :   پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر ایک نجی سکول اور نجی بینک کے قریب سڑک کنارے نصب کردہ بارودی مواد پھٹنے سے 7 افراد شدید زخمی ہو گۓ دھماکہ بروز منگل صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ہوا حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے سیمنٹ کے بلاک میں چھپا رکھا تھا اور دھماکے کا مقصد سیکیورٹی کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا جاۓ حادثہ سے سیکیورٹی کی گاڑی گزرنے کے صرف 3 سیکنڈ بعد ہی بارودی مواد پھٹ گیا جس سے بہت زور دار دھماکہ ہوا دھماکے کی آواز بہت دور دور تک سنائی دی گئی اور سکول اور بینک کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گۓاور ارد گرد کی کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جاۓ حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس کے مطابق حاد ثے میں 4 کلو وزنی مواد استعمال کیا گیا تھا دھماکے میں 4 شہری اور 3 بچے زخمی ہوۓ ہیں ان میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے زخمی ہونے والے تینوں بچے بابو گڑھی کے رہنے والے تھے اور تینوں افغانی تھے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دھماکے کی بھر پور مذمت کی انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں انہیں ہر صورت محفوظ بنانا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+