سابقہ چیئرمین جھنگی سیداں ابرار شاہ بیٹے سمیت قتل
- 06, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد کے علاقے لہتراڑ روڈ پر قتل کا ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گۓ ملزمان لہتراڑ روڈ پر گھات لگاۓ بیٹھے تھے ملزمان نے سابق یوسی چیئرمین جھنگی سیداں ابرار شاہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرگ کر دی جس سے ابرار شاہ ، ان کا بیٹا ، ان کا ایک ملازم اور گارڈ موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ملزمان پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ ۔
یہ واقعہ علاقہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پیش آیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کسی پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اس سے پہلے سید ابرار شاہ کے بھائی بھی کچھ عرصہ قبل قتل ہو چکے ہیں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
وسیم حسن
تبصرے