تعلیمی اداروں کے حوالے سے حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ
- 06, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں کو 60 فیصد ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اسموگ کے تدراک کے لیے نجی اسکولوں کی ٹرانسپورٹ پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔
اس پالیسی کے تحت نجی اسکولوں کو ہر صورت اپنی بسیں خریدنا ہو گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق 60 فیصد اسکول ، بچوں کو بس میں لانے کے پابند ہو گے۔ ان احکامات کی خلاف ورزی پر اسکول کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔ اسکولوں کو بسیں خریدنے کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تبصرے