پاک فوج کا تعلیم کے حوالے سے اہم اقدامات جاری

تعلیم کے حوالے سے اہم اقدامات

نیوزٹوڈے:   پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق ’’تعلیم سب کے لیے‘‘ جیسے اہم اقدامات کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، بونیر اور چترال میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ان اضلاع کے دور دراز علاقوں کے مکینوں کو بھی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم دیں۔

ان اضلاع میں نہ صرف پہلے سے قائم اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے بلکہ ان اسکولوں میں کلاسز کے باقاعدہ انعقاد کے لیے تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں میں ضرورت مند طلبہ کو اسکول یونیفارم، کتابیں، کاپیاں اور اسٹیشنری بھی فراہم کی جارہی ہے۔

سوات میں گورنمنٹ ماڈل کالج کی عمارت میں آگ لگنے کے بعد پاک فوج نے عارضی خیموں میں کلاسز کا انعقاد شروع کر دیا۔باجوڑ، خیبر، دیر اور بونیر میں مختلف سکولوں کی تزئین و آرائش کر کے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ان اضلاع کے عوام تعلیم کے فروغ کے لیے ان اہم اقدامات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلیٰ حکام کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔ان اضلاع کے لوگوں نے تعلیم کے فروغ کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+