" آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا، میں خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنوں گا۔" پرویز خٹک

پرویز خٹک

نیوزٹوڈے:   پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ملک سیاسی بحران سے دو چار ہے، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہی سیاست بحران کا واحد حل ہے۔  پرویز خٹک نے  ووکرز کنونشن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی معشیت کو تباہ کرنے کے علاوہ سیاسی کلچر کو بھی تباہ کر گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو مہنگائی کے دنگل میں گھسیٹا اور نو مئی کو واقعات اور حالات کے بانی اور کچھ دیگر لیڈر ذمے دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمران اگر قرضے نہ لیتے تو آج اتنی مہنگائی نہ ہوتی، مستقبل لیڈر نہ آیا تو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا، اور کے پی کے کا وزیر اعلی بھی بنوں گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+