کراچی عرشی شاپنگ مال کی دکان میں لگی آگ نے جلائیں کئی دکانیں اور رہائشی عمارتیں
- 07, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں درزی کی ایک دکان میں رکھے سلنڈر میں آگ لگ گئ جس نے کچھ ہی دیر میں ارد گرد کی دکانوں اور رہائشی فلیٹوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا سب سے پہلے عائشہ منزل میں فوم کی دو دکانوں میں آگ پھیلی دونوں دکانوں میں کسی قسم کا کوئی فائر سسٹم موجود نہیں تھا آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ والی دس دکانون کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اس شاپنگ مال میں بڑی تعداد میں فوم کاسمیٹکس اور دیگر دکانیں ہیں ۔
بلڈنگ کے گارڈ کے مطابق آتشزدگی سے 250 سے زائد دکانیں ، کئ موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی بھی مکمل طور پر جل گئی ہیں فوم کو آگ لگنے کی وجہ سے آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دس منٹ میں آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ ضروری سامان دکاننوں سے باہر نکالا اور اپنی جان بچا کر دکانون اور فلیٹوں سے باہر نکل آۓ اس آتشزدگی میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کو سول بزنس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے آگ بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں ، ایک باوزر اور 2 اسنارکلز موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا ۔
تبصرے