دوہزارتئیسء میں مہنگائی کا راج ، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے
- 07, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: 2023ء کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کا راج رہا اور اس کی شرح میں بھی 29.2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی تاریخ کی بلند ترین شطح تک جا پہنچی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2023 میں اس کی شرح 27.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے گزشتہ سال 2022 میں یہ 12.96 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔
فروری 2023 میں گرانی کی شرح 31.5 فیصد تک رہی ہے، جو فروری 2022 میں 12.2 فیصد تھی۔ اگست 2023 میں اس کی شرح 27.4 فیصد جو کہ اگست میں 27.3 فیصد اور ستمبر 2023 میں 31.4 فیصد جو پچھلے سال 2022 میں 26.6 فیصد تک تھی۔ دسمبر میں بھی مہنگائی کی شرح تیس فیصد کے بھگ رہنے کا امکان ہے اور پچھلے سال دسمبر میں مہنگائی کی شرح 24.5 فیصد تھی۔
تبصرے