دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر جُرمانوں میں بھاری اضافہ

بھاری جرمانے میں اضافہ

نیوزٹوڈے:  موٹروے پولیس نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھاری جرمانے میں اضافہ کر دیا ہے اور ان جرمانے کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا۔ ایکس پر موٹروے پولیس نے بیان دیا کہ جرمانوں کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے، کہ آنے والے ہفتے میں تمام موٹرویز، ہائی وے پر موبائل فون کے استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ دینا پڑے گا۔ جرمانے کے مطابق، موبائل فون استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو 500 روپے، چھوٹی گاڑیاں 2000 روپے اور بس، ٹرک، کو 5000 روپے تک جرمانہ دینا ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+