گھوٹکی محمد پور میں ٹرک اور ٹرین کا تصادم
- 09, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : گھوٹکی کے علاقے محمد پور کے قریب ایک ٹرک ریلوے پھاٹک توڑتا ہوا ٹرین سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ٹرین کو راستے میں ہی روک دیا گیا اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا ٹرک ڈرائیور کو دھند کی وجہ سے پھاٹک نظر نہیں آیا تھا کراچی میں دھند کی وجہ سے آۓ روز اس قسم کے حادثات پیش آ رہے ہیں اس وقت کراچی اور لاہور دھند کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہیں ۔
ان علاقوں میں قومی شاہراہوں اور موٹر ویز کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا جاتا ہے آج ہی پنوں آکل میں گرین لائن ایکس پریس ایک ویگن سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گۓ ان حادثات کی وجہ سے کراچی اور لاہور کے درمیان ٹریک تقریباً 4 گھنٹے تک بند رہا تحقیقات کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور بھی دھند کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر آ گیا تھا اور حادثے کا شکار ہو گیا ۔
تبصرے