پاکستان پر بھی اسرائیل کو ماننے کا دباؤ تھا مولانا فضل الرحمٰن کا انکشاف

مولانا فضل الرحمٰن

نیوز ٹوڈے :    پاکستان میں اس وقت آئندہ فروری میں ہونے والے الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں ہر پارٹی ملک کے مخلتف شہروں میں جلسے جلوس کر رہی ہے آج پشاور میں ہونے والی جے یو آئی ایف کی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جس طرح پوری دنیا پر اسرائیل کو ایک آزاد ریاست ماننے کا زور تھا اسی طرح پاکستان پر بھی اسرائیل کو منوانے کا دباؤ ڈالا جا رہا تھا مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان کی سابقہ حکومت پر وار کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان کی سابقہ حکومتی پارٹی اسی ایجنڈے پر بنائی گئی تھی ۔

اس حکومت کا مقصد ہی اسرائیل کو منوانا اور کشمیر کو بیچنا تھا مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سابقہ حکومت اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوتی جا رہی تھی مولانا نے کہا کہ اب پاکستان میں الیکشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں کیا پاکستان کی عوام دوبارہ کسی ایسی پارٹی کے حوالے اپنا ملک کرے گی جس کا ایجنڈا پاکستان کو توڑنا اور کشمیر کو بیچنا ہو جو اسرائیل کو منوانا چاہتی ہو فضل الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے اتنی بڑی آبادی پر اتنی بمباری جنگی جرم ہے انہوں نے دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا دعوٰی دائر کرنے کی اپیل کی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+