آئندہ سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی

تشویشناک پیشگوئی

نیوزٹوڈے:   2024 کے آنے سے پہلے ہی اس حوالے سے تشویشناک پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ برطانیہ کے موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پہلی بار 2024 میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے پہلے ہی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔ 2015 میں ہونے والے پیرس معائدے میں یہ طے کیا گیا تھا ، 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت مین قدرتی طور پر کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اور یہ امکان بھی ہے کہ 2024 کے بعد اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری گریڈ سینٹی سے نیچے آجائے گا۔ یہ آنے والا سال اب تک کا سب سے گرم ترین سال بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایل نینو کے باعث 2024 می درجہ حرارت میں مزید اضافہ کیا جائے گا جس کے باعث اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپری سطح تک پہنچ جائے گا۔ برطانوی محکم موسمات کے ڈاکٹر نے Nick Dunstone نے بتایا ہے کہ یہ پیشگوئی عالمی سطح پر گرم موسم میں اضافے کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ عالمی درجہ حرارت کے حوالے سے یہ سال 2023 اوراگلا سال 2024 ریکارڈ کرنے والے سال ثابت ہو گے۔ درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ بننے کی وجہ انسانوں کے باعث ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔ اس سے پہلے مئی میں اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ۲۰۲۳ سے ۲أ۲۷ کے دوران کم از کم ایک بار درجہ حرارت میں ڈیڑھ ڈگری کے اضافے کا امکان ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+