ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کن لوگوں پر جرمانہ نہیں ہوگا؟
- 11, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پنجاب بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے درمیان شہریوں کو کچھ ریلیف فراہم کرنے کے لیے نگران وزیراعلیٰ نے لائسنس ٹوکن رکھنے والوں کو جرمانے سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ رات پولیس سروس سنٹر لبرٹی کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک لائسنس بنانے کے نظام کا معائنہ کیا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے ان شہریوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنے کی شکایت کی۔
محسن نقوی نے فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹیم بھیجنے کا حکم دیا۔ایک اہم فیصلے میں وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ لائسنس ٹوکن رکھنے والوں کو تین دن تک جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں کو ان کی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔مزید برآں، انہوں نے افسران کو لائسنس کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کے خلاف بھی خبردار کیا۔ شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے مسائل کو حل کرنے میں ان کی شمولیت پر نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے