کراچی کا ضلع شرقی شہریوں کے لئے ڈیتھ زون قرار دیا گیا
- 11, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: کراچی کا شاید ہی کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں ، لوٹ مار نہیں ہوئی ہو۔ سال 2023 کے دوران ڈاکو شہر میں 129 افراد کو موت، کے گھاٹ اتار چکے ہیں، چھینا جھبٹی کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے بد ترین صورتحال ضلع شرقی میں رہی۔ اس سال کے آغاز سے ہی، آٹھ دسمبر تک کراچی ضلع شرقی میں ڈاکؤوں کے ہاتھوں 34 انسانی جانوں کا قتل ہوا۔ ان افراد میں پولیس افسران، عالم دین، تاجر اور محنت کش افراد شامل تھے۔
یہ لوٹ مار صرف ضلع شرقی تک ہی محدود نہیں بلکہ ، پولیس اسٹیشنز کی تعداد کے اعتبار سے شہر کے سب سے بڑے علاقوں اور ضلع میں بھی ڈاکووں دندناتے رہتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، ناظم آباد، لیاقت آباد، نیو کراچی ، پاپوش، بفر زون سمیت اطراف کی آبادیوں پر مشتمل اس ضلع میں دوران لوٹ مار 23 افراد کو قتل کیا گیا۔ صنعتی اور رہائشی علاقوں پر مشتمل اس ضلع میں آٹھارہ افراد ڈاکوؤں گولی کا نشانہ بن کر جان کی بازی ہار بیٹھے۔ سی پی ای سی کے اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ شہر قائد میں بے لگام اسٹریٹ کرمنلز محض قیمتی جانیں ہی نہیں لے رہے بلکہ اب تک 82 ہزار 647 وارداتوں میں کراچی والوں سے اربوں روپے سے محروم ہو چکے ہیں۔
تبصرے