پاکستانی خواتین کے لیے قرضوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک

نیوزٹوڈے:   ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے پندرہ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر قرض کا اعلان کیا ہے، رقم سے خواتین کے لیے چھوٹے قرضوں کی تقسیم ممکن ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، یہ رقم معاشی حالات کے لیے خرچ ہو گی۔

بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے لیے چھوٹے قرضوں کی تقسیم ممکن ہو گی، اس کا مقصاد پاکستانی خواتین کو روزگار دینا ہے۔ اے ڈی بی، کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ فنڈ سے پاکستان کو دو ہزار بائیس کے ددوران مہنگائی اور سپر فلڈ کے اثرات نکلنے میں مدد ملے گی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+