کراچی مچھر کالونی میں ایم کیو ایم اور پی پی کے درمیان فائرنگ تین افراد جاں بحق
- 12, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : ملک بھر میں آج کل انتخابی مہم عروج پر ہے اسی دوران آج کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدواروں پر پیپلز پارٹی کے گروہ نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گۓ اور کئی زخمی ہو گۓ ایم کیو ایم رہنما رئیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان پر فائرنگ پیپلز پارٹی کے دہشتگردوں نے کی ہے انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی ملزم نثار خان ہے اور کئی سالوں سے دونوں پارٹیوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے ۔
آج دونوں گروپس میں مسلح تصادم ہوا جس میں ایم کیو ایم کے رہنما سراج عرف سراجی نامی شخص اور اس کے دو ساتھی ہلاک ہو گۓ اور کئ لوگ زخمی ہو گۓ پولیس نے بروقت پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مرکزی ملزم نثار اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔
وسیم حسن
تبصرے