پنجاب حکومت نے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگا دی
- 12, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے مفید مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محسن نے کہا ہے کہ پنجاب میں جانوروں کی بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائے گے ، وزیر اعلی نے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے چار روز میں حتمی پلان طلب کر لیا ہے سعودیہ، کویت، امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت ضرورت ہے۔
تبصرے