لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لوں گا، آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ فلسطینیوں کے لیے ڈٹ گئے

آسٹریلیوی بیٹر عثمان خواجہ

نیوزٹوڈے:  آسٹریلیوی بیٹر عثمان خواجہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جوتوں پر فلسطین کی حمایت پر ردعمل دے دیا۔ ٹیسٹ سیریز میں جہاں دونوں ٹیمیں پریکٹس میں موجود ہے، وہی آسٹریلیوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطینی عوام سے منفرد انداز سے اظہار یکجہتی کی۔انہوں نے میچ سے قبل اپنے جوتوں پر فلسطینیوں کے حق میں نعرہ درج کیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ یہ جوتے میچ کے پہلے دن بھی پہنے گے۔اس کے بعد آئی سی سی نے اپنا نوٹس جاری کای جس میں انہوں نے بیان دیا کہ یہ سیاسی تحریر ہے جس کی وجہ سے وہ یہ جوتے نہیں پہن سکتے، لیکن عثمان نے جواب دیا کہ "مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی سیاسی بات ہے، یہ انسانی اپیل ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ میں آئی سی سی کے قانون کی عزت کرتا ہو لیکن میں یہ جوتے پہننے کے لیے لڑو گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+