کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی

نیوزٹوڈے:   وفاقی حکومت نے کراچی میں صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی۔حکومت نے گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے حساب سے 1.72 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

اس نے مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی کے لیے ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں 47 پیسے فی یونٹ اضافے اور پچھلی تیسری سہ ماہی کے لیے 1.25 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ برقرار رکھنے کے لیے اضافی چارج بھی طلب کیا گیا ہے۔ریگولیٹری اتھارٹی اس درخواست پر 20 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+