فواد چوہدری کی اہلیہ کا بڑا اعلان

فواد چوہدری کی اہلیہ

نیوزٹوڈے:   سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے اعلان کیا کہ فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور ان کی انتخابی مہم میں چلاؤں گی۔ رپورٹ کے مطابق، ان کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے وقت کہا کہ آج الیکشن کمیشن کیس میں 19 دسمبر کی تاریخ دے دی گئی ہے کوئی بھی رشتے دار ان کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا وہ جہلم سے الیکشن لڑے گے۔

اور انہوں نے فواد چوہدری کی انتخابی مہم کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم جیل گئی تھی جہاں اس کیس کی سماعت کی گئی تھی البتہ دونوں ملزم پر کوئی فرد جرم عائد نہ ہو سکا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+