ورلڈکپ میں سجدے سے گریز کی وائرل ویڈیو میں بھارتی کرکٹر شامی کا ردعمل

فاسٹ بولر محمد شامی

نیوزٹوڈے:   بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ میں 33 ویں میچ کے دوران سجدہ کرتے ہوئے خود کو روکنے کے معاملے پر بحث کیں۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں محمد شامی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار پائے ہیں۔ ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بھارت ٹیم کو 302 رنز کی بڑی جیت ملی تھی۔ شامی نے میچ کے دوران وکٹ لیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور سجدہ کرنے کی کوشش کیں جو کہ سوشل میڈیا میں وائرل ہو گئی۔

ایک بھارتی صحافی نے تقریب کے دوران سجدے کے بارے میں سوال کیا اور جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے مسلمان اور بھارتی ہونے پر فخر ہے ، اگر میں سجدہ کرنا چاہتا تو کوئی مجھے روک نہیں سکتا تھا۔ بولر نے کہا کہ اگر میں سجدہ کرنا چاہتا تو کر لیتا اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر مجھے سجدہ کرنے کی اجازت کی ضرورت پڑے گی تو میں اس ملک میں کیو رہوںگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کرنا چاہو تو بھارت میں ہر جگہ کر سکتا ہو۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+