عافیہ کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے، انکی جان کو خطرہ ہے: فوزیہ صدیقی

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

نیوزٹوڈے:   ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی جان خطرے میں ہے اور ان کے جسم پر پہلے ہی بہت نشان موجود تھے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے امریکہ سے واپسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کا دورہ پہلے سے زیادہ درد ناک تھا اور میں اپنی بہن کو دیکھ کر آئ ہو اور مجھے بہت دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین ان سے ملنے گئی تو مجھ سے گھٹیا مذاق کرتے ہوئےکہا ہے کہ کمرے کی چابی نہیں مل رہی ، اور ان سے ملاقات نہیں ہو سکتی اور پھر ان سے ملاقات بھی بہت مختصر تھی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ گھنٹے کا وزٹ تھا لیکن انہوں نے صرف تین گھنٹے ملنے دیا۔ عافیہ کی جان خطرے میں ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کا جسم پر پہلے ہی بہت سارے زخم تھے ۔ عافیہ نے اپنے وکیل کو بتایا کہ ان کے ساتھ بہت بٌرے طریقے سے ٹریٹ کیا گیا ہے اور ان کے زخم پہلے سے زیادہ گہرے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+