میرے بھائیوں کی سلیکشن کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے، نسیم شاہ
- 14, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: قومی کرکٹ ٹیم کے بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میرے بھائیوں کی سلیکشن مجھ سے مت منسوب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی اتنا بڑا کھلاڑی نہیں بنا کہ کسی کی سفارش کر سکو، میرے بھائیوں کو ان کی پرفامنس سے جانچا جائے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ان کی ایک پہچان ہے اور وہ محنتی کھلاڑی ہے ، تمام فوکس ان کا اس وقت پی ایس ایل پر ہیں،۔
نسیم شاہ نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی بنی ہے۔ اور کارگردگی بھی اچھی رہے گی۔ نسیم شاہ کے دونوں بھائی، عبید اور حنین نے اسلام آباد یونائیٹڈ جوائن کر لیا ہے اور وہ ان کا حصہ رہے گے
تبصرے