بابر کو 50 واں ٹیسٹ میچ مکمل ہونے پر شان مسعود نے خصوصی سووینئر اور کیپ پیش کر دی
- 14, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ پرتھ ٹیسٹ میچ میں بابر کے کیرئیر کا پچاسواں ٹیسٹ میچ مکمل ہو چکے ہے اور انہوں نے یہ میچ کھیل کر ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ میچ سے پہلے ، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کو کیپ اور سووینئر تحفے میں دیا۔
شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے اور آپ نے ہی پاکستان کی بیٹنگ کو تبدیل کیا ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے بیٹر ورلڈ کلاس میں آسکتے ہے اور ہم سب کی کرکٹ آپ کے ساتھ چلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ شروعات ہے ، ہم آپ کو 100 ٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ابھی تک بابر اعظم ٹیسٹ میچز میں تین ہزار سات سو رنز بنا چکے ہیں۔
تبصرے