ٹرین کو بہت بڑے دھماکے سے بچا لیا گیا

زائرین کی ٹرین

نیوز ٹوڈے :   کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی کراچی کی شعبہ تفتیش سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے سی ٹی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ کالعدم تنظیم کے دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں دہشتگرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں وہ دونوں ملزمان بم بنانے کے ماہر بھی ہیں اور اس کام کی انہوں نے باقاعدہ تربیت حاصل کر رکھی ہے سی ٹی ڈی پولیس کے انچارج خرم ہلالی نے دعوٰی کیا ہے کہ

ان ملزمان نے کراچی سے روہڑی جانے والی ٹرین کو دھماکے سے اڑانے کامنصوبہ بنا رکھا تھا ان کے اس منصوبے کا ناکام بنا دیا گیا ہے ان کا مزید ایک اور مشن بھی تھا جس میں انہوں نے اندرون سندھ سے ایک تاجر کو اغوا کرکے خیبر پختونخواہ لے جانا تھا اور وہاں سے اس تاجر کے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنا تھا اور تاوان سے حاصل ہونے والے پیسوں سے اسلحہ بارود خریدنا تھا گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کے نام اشرف عرف اچھو اور ذیشان حمید عرف ریاض ہیں ان دونوں ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور یہ دونوں فرقہ ورانہ کاروائیوں میں ملوث تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+