لاہور میں خواتین کے لیے خصوصی ڈرائیونگ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
- 15, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: لاہور ٹریفک پولیس نے خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کے لیے صوبائی دارالحکومت میں خصوصی مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور کی پہلی چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد خواتین کو خود مختار اور پر اعتماد بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تربیتی مراکز میں خواتین موٹر سائیکل چلانا اور کار چلانا سیکھ سکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں قانون کی حکمرانی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا، ٹریفک قوانین پر عمل کر کے سڑک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
دریں اثناء سی ٹی او عمارہ نے شہریوں کو لرنر لائسنس کے اجراء کے حوالے سے خدمات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا۔
تبصرے