پاکستان جنگ لڑنے کیلیے تیار ہے، نگراں وزیر اعظم کا بڑا دعوی
- 15, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے : نگراں وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت اس جنگ لڑنے کی پوزیشن میں ہیں، ابھی وہ کسی بھی قسم کی جنگ لڑسکتا ہے اور کشمیر کیلیے پاکستان کی جانب سے ہم تین لڑائیاں لڑے ہیں۔
آزاد جموں کشمیر کی جامعات کے طلبہ سے پات چیت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی توجہ کشمیر کی فائنل سیٹلمنٹ پر رکھنی ہو گی ، ہم کبھی بھی ظالم فریق کو قبول نہیں کرے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلا فریق کشمیر، دوسرا پاکستان اور تیسرا ، بھارت ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ افواہیں دشمن پھیلاتے ہیں ، دوست نہیں۔ ہمارا دشمن یہی چاہتا ہے کہ ہمارے درمیان غلط فہمیاں پھیلے۔
تبصرے