خان گڑھ کا سفاک درندہ بلال دشمنی نبھانے کیلیے بچوں کو زبح کرکے ان کاگوشت کھا گیا
- 16, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : کہتے ہیں کہ اگر انسان کا کوئی دشمن ہو تو وہ بھی دانا ہو خدا کسی بے دانا شخص کی دشمنی سے بھی بچاۓ مظفر گڑھ میں ایک شخص نے دشمنی نبھانے میں سفاکیت اور جہالت کی انتہا کر دی مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں ایک شخص نے اپنے دشمن سے بدلہ لینے کیلیے اس کے تین بچوں کو اغوا کر لیا ان بچوں میں ڈیڑھ سال کی بیٹی حفضہ ، تین سال کا بیٹا عبداللٰہ اور سات سال کا بیٹا علی حسن شامل ہیں اس شخس نے ان تینوں بچوں کو 8 دسمبر کو اغوا کیا اہل علاقہ کی نشاندہی پر پولیس نے 11 دسمبر کو ملزم بلال کو گرفتار کر کے اس سے سات سالہ علی حسن کو بازیاب کرالیا ۔
جبکہ تین سالہ عبدالٰلہ کی لاش سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں سے ملی علی حسن نے پولیس کو تفصیل بتاتے ہوۓ بتایا کہ ان کا رشتہ دار بلال انہیں موٹر سائیکل پر بٹھا کر کھیتوں میں لے گیا جہاں پر اس نے عبداللٰہ کو کھیتوں میں لے جا کر قتل کر دیا اور حفضہ کو زبح کرکے اس کا گوشت خود بھی پکا کر کھایا اور قریبی مزار پو جا کر بھی تقسیم کیا ۔
تبصرے