دہشتگردانہ حملوں میں جدید امریکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ملے ہیں
- 18, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان سے لاۓ گۓ غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ملے ہیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 جولائی 2023 کو ژوب گیریژن پر جو حملہ ہوا اس حملے میں تحریک طالبان پاکستان نے جو اسلحہ استعمال کیا وہ امریکہ کا اسلحہ تھا اس کے بعد 6 ستمبر 2023 کو بھی ٹی ٹی پی نے امریکہ کے جدید ترین خطرناک ہتھیاروں سے چترال میں دو فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا نومبر کو بھی میانوالی ایئر بیس حملےمیں بھی دہشتگردوں سے ملنے والا اسلحہ غیر ملکی امریکی ساکٹ کا تھا ۔
بارہ دسمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درآبند حملے میں بھی دہشتگردوں نے نائٹ ویژن گوگلز اور امریکی رائفلز استعمال کیں اس کے بعد 15 دسمبر کو ٹانک میں جو دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ان دہشتگردوں کے پاس بھی امریکہ کا ہی جدید اسلحہ موجود تھا 1 دسمبر کو افغانستان سے پاکستان آنے والے پیاز کے ایک ٹرک سے پیاز کی بوریوں کے اندر سے جدید امریکی ہتھیار ملے ہیں فروری 2022 میں بلوچ رجمنٹ آرمی نے انہی ہتھیاروں سے پنجگور اور نوشکی میں موجود ایف سی کیمپس کو حملوں کا نشانہ بنایا ۔
تبصرے