شاہد آفریدی کا اپنی بیٹیوں کے متعلق خوبصورت بیان

سابق کپتان شاہد آفریدی

نیوزٹوڈے:   قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیٹیوں کو اپنے لیے ، خوش قسمت قرار دیا ہے۔ دانیال شیخ کے پوڈ کاسٹ میں شو میں شاہد آفریدی خصوصی مہمان شریک تھے، اس موقع پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے 5 بیٹیاں دیں ہیں، یہ بیٹیاں میری زندگی میں رنگ لے کر آئی ہیں اور یہی میری قسمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھا ہے، دو بیٹیاں اپنے گھروں کو ہو چکی ہیں اور تین بیٹیاں اپنے گھر میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دو اچھے داماد اور اچھے بیٹے ملے ہیں۔میں نے زیادہ وقت سفر میں گزارا ہے، میری اہلیہ کا ان کی تربیت میں سب سے بڑا کردار ہے۔ اس موقع سابق راوٌنڈر نے والدین کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ والدین کے لیے تعلیم بعد اور تربیت پہلے ہونی چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+