نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان ، کئی نئے نام شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ

نیوزٹوڈے:   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد ہی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری 2024 سے شروع ہونے والی ہے۔ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کے بعد بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان نامزد کیا تھا۔

عامر جمال، عباس آفریدی، اور ابرار احمد اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے جبکہ اعظم خان کو بھی سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ

شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر ، زمان خان۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+