بھکاری مافیا پولیس اہلکار سے سات سال تک بھیک منگواتا رہا

بھکاری مافیا

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کے اندر بھکاری مافیا چھاتا جا رہا ہے بھیک مانگنا باقائدہ ایک کاروبار بن گیا ہے اس کاروبار کیلیے بچوں اور ذہنی معزور لوگوں کو اغوا کرکے ان کے اعضا کاٹ کر ان سے بھیک منگوائی جاتی ہے ایسا ہی واقعہ پیش آیا راولپنڈی کے ایک پولیس اہلکار کلے ساتھ بھی ، راولپنڈی کے ایک پولیس اہلکار کو سات سال بعد بھکاری مافیا سے آزاد کروا لیا گیا پولیس اہلکار سات سال سے غائب تھا جسے اغوا کرکے اس کی ٹانگ توڑ کر اس سے بھیک منگوائی جاتی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کا پولیس اہکار مستقیم خالد سات سال پہلے اچانک غائب ہو گیا تھا مستقیم خالد کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اس لیے اغوا کار اسے اغوا کرکے اس کا ایک ہاتھ اور ایک بازو توڑ کر اس سے مختلف علاقوں میں بھیک منگواتے رہے سول لائن راولپنڈی پولیس نے مستقیم خالد کی تلاش کیلیے ایک خصوصی ٹیم بنائی جس نے سارے واقعہ کا سراغ لگا کر مستقیم خالد کو بازیاب کرا لیا اور اغوا کار گروہ کی دو خواتین کو بھی حراست میں لے لیا آئی جی پنجاب نے اس سارے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے آر پی اور راولپنڈی اور سی پی او نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوۓ اس سارے گروہ کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+