جے یو آئی کی 50 سے زائد خواتین جنرل الیکشن میں حصہ لیں گی: راشد سومرو

راشد سومرو

نیوزٹوڈے:   جے یو آئی نے عام انتخابات میں 50 سے زیادہ خواتین کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جے یو آئی رہنما نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام حلقوں سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے لیے امیدوار نامزد کیے ہیں۔ جے یو آئی کی 50 سے زیادہ خواتین جنرل الیکشن میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ اس سے قبل ، محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پی پی پی کے چئیر مین بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+