کراچی پارسا ٹاور میں اچانک آگ لگ گئی

ر پارسا ٹاور میں آگ

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں شارع فیصل پر پارسا ٹاور میں اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے آگ عمارت کی تیسری منزل سے دسویں منزل تک پھیل گئ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر اے سی کے ڈکٹ میں لگی جو کہ پانچویں منزل سے لے کر نویں سے دسویں منزل تک پھیل گئی عمارت کی پہلی تین منزلوں پر پارکنگ اور دس منزلوں تک مختلف عمارتیں ہیں عمارت کے اندر کئی افراد پھنس گۓ ریسکیو ٹیموں اور فائر فائٹرز کی مدد سے تقریباً 11 گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا فائر فائیٹرز نے عمارت میں پھنسے ہوۓ لوگوں کو باحفاظت نکال لیا ۔

آگ بجھانے میں دس واٹر ٹینکرز ، پانچ فائر ٹینڈرز کی گاڑیاں اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا عمارت میں آگ بجھانے کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے واقعہ کے بعد جاۓ حادثہ پر کراچی کے میئر مرتضٰی وہاب بھی پہنچ گۓ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ آگ عمارت کے میں اے سی کولنگ کے سسٹم کی وائرنگ میں لگی تھی چند روز قبل ہی ہماری ٹیم نے اس عمارت کا جائزہ لیا تھا اس عمارت میں واٹر ہائیڈرنٹ موجود ہے اور آگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+