سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر حملہ

ثاقب نثار کے گھر پر حملہ

نیوز ٹوڈے :   سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گۓ ریٹائرڈ جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ ہم گھر کے اندر بیٹھے ہوۓ تھے جب زور دار دھماکے کی آواز آئی دھماکہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر ہوا بم گھر کے گیراج میں پھینکا گیا جس سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گۓ ۔

یہ حملہ دستی بم سے کیا گیا اور کریکر کا حملہ تھا جو دو موٹر سائیکل سوار پھینک کر چلے گۓ دھماکے سے گھر کے باہر سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار خرم اور عامر زخمی ہو گۓ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ثاقب نثار اور ان کے خاندان کے تمام افراد گھر پر ہی موجود تھے ثاقب نثار نے بتایا کہ وہ سب فیملی ممبران محفوظ ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+